بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب کے ایک وفد نے آج بروز پیر 13 نومبر 2023 کو سیکریٹری کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن بلوچستان کے ساتھ ایک ملاقات کی اس ملاقات سے ماخوذ شدہ نتائج آپ لوگوں کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب ۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب کے ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا کہ حالیہ سال ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے بلوچستان کے طلباء کے لئے مختص نشستوں پر درپیش آنے والے مسائل کے توسط سے کل بروز اتوار 12 نومبر 2023 کو بی ایس سی پنجاب نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ جس میں تمام دوشواریوں اور تحفظات کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا تھا جن میں ڈائریکٹوریٹ کی سست روی میرٹ کی پامالی اور مسائل کو حل کرنے میں غیر سنجیدہ روئیے کا مظاہرہ شامل ہیں۔ اور سیکریٹری کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن بلوچستان سے فی الفور مسئلے کے حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک دن کا الٹیمیٹم دیا تھا کہ ہمارے تمام مسئلے حل کیے جائیں دیگر صورت بی ایس پنجاب احتجاج کی راہ اختیار کرے گی۔
بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب کے ترجمان مزید اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ آج بروز پیر 13 نومبر 2023 کو بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب کے ایک وفد اور سیکریٹری کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن بلوچستان کے درمیان ایک ملاقات عمل میں آئی جس میں سیکریٹری کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن بلوچستان کے سامنے تمام تحفظات رکھ دیئے گئے ۔ سیکریٹری کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن بلوچستان نے وفد کے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کی کہ وہ سیکریٹری تعلیم پنجاب کو اس حوالے سے ایک ڈرافٹ ارسال کیا گیا ہے اور توقعات ہیں کہ دو یا تین دن کے دورانیہ میں یہ مسائل حل کئیے جائیں گے اور تمام طلباء کا داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔
آخر میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب کے ترجمان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پُر امید ہیں سکریٹری کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن بلوچستان سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلباء کے مسائل کو حل کریں گے اسی اُمید کے ساتھ دو سے تین روز کا وقت انہیں اس عمل کی تکمیلی کے لئے فراہم کیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ یونیورسٹی انتظامیہ اور سکریٹری تعلیم پنجاب کے ساتھ رابطہ کرکے ان تمام مسائل کو کے حل کرنے میں اپنا کردار نبھائیں گے۔ اگر ان تین دنوں میں سیکریٹری کی طرف سے کوئی مثبت حل سامنے نہ آسکی تو بی ایس سی پنجاب اپنے آئندہ لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کریگی۔